حیدرآباد۔2فروری (اعتماد نیوز)سوائن فلو کے مرض میں عام آدمی کے ساتھ ساتھ
بڑے بڑے سیاسی قائدین بھی اسکی لپیٹ میں آرہے ہیں۔ چنانچہ کل راجھستان کے
سابق وزیر اعلی اشوک گہلاٹ کو سوائن فلو کے مرض کے بعد آج آندھرا پردیش کے
حلقہ پارلیمنٹ ارکو کے رکن کوتا پلی گیتا بھی سوائن فلو کے مرض سے متاثر
ہوچکی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ چار دن قبل سینے کے درد کی تکلیف میں مبتلا
تھیں اور انکو شہر کے دواخانہ میں شریک کیا گیا۔ اور سوائن فلو چیک اپ کے
بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ انکو سوائن فلو کا مرض لاحق ہوچکا ہے۔ ڈاکٹروں کا
کہنا ہے کہ وہ اس وقت ٹھیک ہیں اور وہ دن میں انکو دواخانہ سے ڈسچارج کیا
جا سکتا ہے۔